جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ناصرچنیوٹی کی کارسلنڈرپھٹنے سے جھلسنے کی افواہ،معروف اداکار کی تردید،حقیقت بیان کردی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی(آن لائن)نامورکامیڈین ناصر چنیوٹی کی کارسلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی اور جھلسنے کی افواہ،ناصرچنیوٹی کی تردید،آن لائن کے مطابق سوشل میڈیاپرپاکستان کے نامورکامیڈین اداکار ناصرچنیوٹی کی کارسلنڈرپھٹنے سے شدید جھلسنے کی خبریں اورتصویرگردش کررہی تھی

جس میں وہ ہسپتال میں پڑے ہوئے تھے جبکہ ناصر چنیوٹی اداکار افتخارٹھاکراوراکرم اداس کے ساتھ اپنی نئی پنجابی فلم چل میرا پت کے سیکوئل کی شوٹنگزکے لئے کینیڈاگئے ہوئے ہیں۔ رابطہ کرنے پر ناصرچنیوٹی نے بتایاکہ وہ خیریت سے ہیں اور کینیڈامیں فلم کی شوٹنگز میں مصروف ہیں، خبرکے بارے میں افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسی خبروں سے نہ صرف انہیں اور ان کے گھروالوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاہے بلکہ ان کے پرستاروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ناصر چنیوٹی نے کہاکہ پتہ نہیں یہ کون شرپسندہیں جو چاہتے ہیں کہ میں اورمجھ سے وابستہ لوگ پریشان رہیں ،میری ایسے شرپسند۔عناصر سے اپیل ہے کہ اس طرح کی افواہیں نہ اڑایا کریں اورمیرے دوست احباب بھی ایسی خبرکی پہلے تصدیق کرلیا کریں، ناصر چنیوٹی نے مزیدکہاکہ لوگوں نے سوشل میڈیاکو مذاق بنایا ہواہے انہیں علم نہیں ہوتا کہ ان کے مذاق سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے اور اس طرح کی غلط خبریں پھیلاکر وہ دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کررہے ہیں۔یہ خبر سوشل میڈیاپر چلنے سے میڈیااورشوبزافرادنے ناصر چنیوٹی سے رابطے کرنے شروع کردئے جس پر انہیں اپنا ویڈیو میسیج سوشل میڈیاپراپلوڈ کرناپڑا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…