لاہور( این این آئی) نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میری شناخت کا سہرا ڈاکٹر یونس بٹ اور اور داکار وہدایتکار وسیم عباس کے سر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ سیٹ کام ’’فیملی فرنٹ ‘‘میں میر اکردار خشیا بے حد مقبول ہوا اور وسیم عباس نے میرے کردار کے حوالے سے
جو پیشگوئی کی تھی وہ بالکل سچ ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جو بھی احسان کرے میں اسے یاد رکھتا ہوں اور اسے فراموش نہیں کرتا ۔ کیونکہ جب احسان فراموشی کی جائے تو احسان کرنے والاآئندہ دوسرے کے ساتھ احسان کرنے میں محتاط ہو جاتا ہے جس سے دوسروں کا نقصان ہوتا ہے ۔