منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

پرامن دھرنے کا اختتام ، چین نے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کردی ، وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔ منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی سفیر یائوجنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے ،سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتی حکام کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ کے پرجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش کی- وزیر داخلہ کی جانب سے اس آفر کا خیرمقدم کیا گیا ‎۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…