جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی اب تک کی بڑی کارروائی ، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) نیب  لاہور نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکینڈل میں سابق مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا ،ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ 20کے افسر پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کاالزام عائد کیا گیا ہے ۔ نیب ترجمان کے مطابق وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا،آپس کی ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ہی 1 ارب مالیت کی رقم کی کنٹریکٹرز

کو ادا ئیگی کرائی گئی جبکہ کنٹریکٹ کی مطابق لیبر کی مکمل رقم کنٹریکٹر کو علیحدہ سے واپس کی جانی تھی اور وسیم اجمل کنٹریکٹر کو لیبر کی مد میں ایک ارب کی دہری ادائیگی میں ملوث پائے گئے ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے جعلی ایگزیمپشن کے طور پر 96 ہزار امریکی ڈالرز کی چھوٹ بھی نوازی گئی۔وسیم اجمل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری کی پوسٹ پر غیرقانونی بھرتی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…