اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت مخالف آزادی مارچ کن یقین دہانیوں اور شرائط پر ختم کیا گیا؟ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہونا شروع ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں نے مذکورہ معاملہ پر وضاحت طلب کر لی ،حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ ق کے رہنما و حکومتی مذاکراتی ٹیم
کے رکن اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے انٹرویو کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کے خاتمہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکرم درانی آج رہبرکمیٹی کو مارچ ختم کرنے کے حوالے سے وضاحت دیں گے، انہیں بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔