لاہور(این این آئی)موسیقارو گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے نئے گانے نے دھو م مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق موسیقار ،گلوکار و ساحر علی بگا اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا گزشتہ چند روز سے مختلف ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے جبکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی پیش کیا گیا ۔مذکورہ گانے کی وجہ سے دونوں گلوکاوں کو بھرپور مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا مشترکہ طو رپر پہلا گانا تھا جسے دونوں اپنے لئے خوش قسمتی قرار دے رہے ہیں ۔