کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے اپنوں پرستم کرتے ہوئے گوروں کوچھوڑدیا۔ لندن سے اسلام آبادآنے والی پروازمیں اگلی سیٹوں پربیٹھے دوپاکستانی مسافروں کوجرمانہ کردیا گیا تاہم غیرملکی مسافروں کو بخش دیاگیا۔اپنوں پر ستم غیروں پر کرم، قومی پرواز نے لندن سے اسلام آنے والے دو پاکستانیوں کو اگلی نشستوں پر بیٹھنے پر جرمانہ کردیا جبکہ غیر ملکیوں
کو چھوڑ دیا۔ دو مسافر جہاز کی خالی سیٹوں کی وجہ سے جہاز کی اگلی سیٹوں پر بیٹھ گئے، کریو کا دونوں مسافروں قیصر اور ذیشان سے جھگڑا ہوا۔ مسافروں نے تحریری بیان میں کہا کہ کریو کی جانب سے اگلی نشستوں پر بیٹھنے کے لیے 230 پاؤنڈ کا اضافی مطالبہ کیاگیا ہمارا مطالبہ تھا کہ اضافی 230 پاؤنڈ کی وصولی کی رسید دی جائے رسید نہیں دی گئی۔