جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

شدیدگرمی میں میٹھی نیندسونے کے آسان طریقے

datetime 14  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے دوران عام طور پرنیند پوری نہیں ہو پاتی جو نہ صرف آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس سے مزاج بھی چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس مشکل کا حل نکالتے ہوئے ایسے آسان طریقے پیش کیے ہیں جن پرعملدرآمد کرکے گرمی میں بھی میٹھی نیند کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔
اپنا ایئر کنڈیشن خود بنائیں: ہرکوئی ایئر کنڈیشن کے خرچے کو برداشت نہیں کرسکتا تو پھر ایسی ٹھنڈک کیسے حاصل کی جائے۔ ماہر ڈاکٹر نریرینا رام لکھن نے اس کا حل نکال لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپنا ایئر کنڈینش خود بنایا جا سکتا ہے اس کے لیے ایک پنکھا اور برف کی ٹرے لیں، پنکھے کو بیڈ کے سامنے کھڑا کردیں اس طرح کہ ہوا برف کی ٹرے سے ہوکر آپ تک پہنچے اس کے بعد بس دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ اے سی جیسی ٹھنڈک دینا شروع کردے گا اور بہتر نتائج کے لیے اس عمل کا آغاز سونے سے 20 منٹ قبل کریں۔
پانی کا اسپرے کریں: پانی بوتل میں پانی بھریں اور اسے اپنے بیڈ کے ساتھ رکھ دیں اور جب زیادہ گرمی محسوس کریں اسے اپنے چہرے پراسپرے کریں آپ اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے اورآپ پرسکون نیند سوئیں گے۔
اپنے تکیے کو فریز کریں: سونے سے قبل اپنے تکیے کے غلاف کو فریز کرلیں اب اس تکیے پر سر رکھ کر سوئیں آپ کو حیرت انگیز طور پرٹھنڈک محسوس ہوگی اورپرسکون نیند سوئیں۔ سونے سے کافی دیر پہلے غلاف کو فریزیر میں رکھیں اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگے گا اوربھرپور نیند آئے گی۔
سونے سے قبل گیلے کپڑے پہنیں: سونے سے قبل اپنا پاجامہ یا موزے گیلے کرلیں اوراگر آپ گیلے کپڑوں میں آرام دہ محسوس نہ کریں تو فلینل کا استعمال کریں۔ فلینل کو ٹھنڈے پانی سے گیلا کرکے سونے سے ایک گھنٹے قبل اسے فریج میں رکھ دیں اور سوتے وقت اسے اپنی پیشانی پر رکھ لیں۔
بیڈ روم کو گرم ہونے سے بچائیں: گرمی میں اپنے بیڈ روم کو گرم ہونے سے بچائیں اس کے لیے دوپہر کے وقت کمرے کے پردے ڈال کر رکھیں بالخصوص جن کمروں کی کھڑکیاں بڑی ہوتی ہیں یا یہاں سورج کی روشنی براہ راست آتی ہیں وہاں پردے کمرے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
پاں ٹھنڈے پانی سے دھوئیں: جب شدید گرمی میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو جسم کے مختلف حصوں سے پاں کی طرف خون کا بہابڑھ جاتا ہے جس سے پاں بہت گرم محسوس ہوتے ہیں ایسے میں سونے سے قبل اپنے پاں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجائے گا اور آپ آرام دہ محسوس کریں گے۔
بیڈروم میں ہلکی بیڈ شیٹس اورلحاف کا استعمال: گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ اورہلکے میٹریل کی بیڈ شیٹس استعمال کریں جب کہ کالے رنگ کی بیڈشیٹس کو تو لپیٹ کر الماری میں رکھ دیں۔ گرمی میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بستر زیادہ موٹے نہ ہوں جبکہ 4.5 ٹوگ کا لحاف مناسب ہے تاہم اگر گرمی بہت شدید ہو تو بیڈ شیڈ کو لحاف کے طور پر استعمال کرلیں۔
گرم غذاں سے پرہیز کریں: گرمیوں میں گرم خاصیت رکھنے والی غذاں سے پرہیز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔ سونے سے قبل مصالحہ دارغذا، کافی اور میٹھے کیکس وغیرہ کھانے سے پرہیز کریں جب کہ تربوز،کھیرے اور ٹھنڈے دودھ کا استعمال بڑھا دیں یہ غذائیں جسم کا درجہ حرارت کم کردیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…