کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو انوکھا پروٹوکول، پہلی بار ایسا پروٹوکول دیکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے لئے سڑکیں بند ہوں ۔شہری: تفصیلات کے مطابق لائیوسٹاک ایکسپو میں صدر مملکت کی شرکت صدر کی کوئٹہ آمد پر شہر کی بیشتر سڑکیں بند کر دی گئیں۔ صدر مملکت بائی روڈ کے بجائے ہیلی کاپٹر میں جامعہ بلوچستان پہنچے اگر ہیلی کاپٹر پر ہی پہنچنا تھا تو پھر سڑکیں کیوں بند کی گئیں۔
شہریوں کا احتجاج، شاہراہیں بند ہوجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،پہلی بار ایسا پروٹوکول دیکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے لئے سڑکیں بند ہوں۔دوسری جانب کوئٹہ پولیس کا انوکھا حکم نامہ اگر وی آئی پی موومنٹ کے دوران کوئی تخریب کاری ہوئی تو ذمہ جائے وقوعہ کا کا قریبی دکاندار ہوگا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کوئٹہ آنے سے پہلے پولیس کا روٹ پر پڑنے والے دکانداروں کو مراسلہ دیئے گئے ۔