ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امریکی اخبار نے ایرانی نفوذ بڑھانے سے متعلق خفیہ رپورٹ شائع کر دیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)کثیر الاشاعت امریکی اخبار نے ایران کی خفیہ معلومات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے اس منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ خطے میں اپنا اثرونفوذ بڑھانا چاہتا ہے۔امریکی اخبار نے لیک ہونے والی خفیہ ایرانی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے دنیا بھر میں کارروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کے ہاتھ

مضبوط کرنے کی غرض سے عراق کا دورہ کیا۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ بغداد کے ہوائی اڈے سے ایرانی حکام واپس نہیں گئے۔اخبارکے مطابق بغداد ہوائی اڈے پر تعینات ایرانی خفیہ اداروں کے عہدیدار امریکی فوجیوں کی مانیڑنگ سمیت داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی پروازوں کی نگرانی کرتے ہیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ لبنان، شام اور عراق میں ایرانی سفرا دراصل پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔ عراق کے سیاسی، سیکیورٹی اور فوجی حکام نے ایران کے ساتھ خفیہ رابطے قائم کر رکھے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…