اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میزائل 650 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا ہے
کہ میزائل تجربہ پاکستان کے کم سے کم قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے عزم کا عکاس ہے۔شاہین ون میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سمیت اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے۔ میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔۔میجر جنرل آصف غفور نے اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔