اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں بھارتی باشندے بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں
کو گرفتار کرلیا گیا،بھارتی باشنوں کی پرشانت اوروری لال کے نام سے شناخت ہوئی،کنٹرول آف انٹری ایکٹ کے تحت دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی ار کے مطابق دونوں بھارتی شہری بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔مزید تفتیش جاری ہے ۔