اتوار‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، تفصیلات جاری

17  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد /لاہور /کراچی /کوئٹہ /مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بارشوں اور برف باری سے شانگلہ، کوہستان اور سوات سمیت متعدد علاقوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری سے شاہراہیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑا۔

ملک بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری نے موسم کو اور خوشگوار کردیا ہے،بٹگرام، کالام، سوات، مالم جبہ، مانسہرہ میں فلک بوس پہاڑوں نے برف کی چادراوڑھ لی۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مزید اڑتالیس گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت میں درجہ حرارت صفر، دالبدین میں تین اور قلات میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی موسم سہانا ہے، بارش اورٹھنڈی ہواؤں نے راولپنڈی میں سردی بڑھادی۔لاہور میں گزشتہ رات سے بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا۔ اوکاڑہ، نوشہرہ، میاں چنوں، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں،بادل بھی چھائے ہوئے ہیں مگربارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں بھی بند ہو گئی ہیں۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانی اور مالی نقصان سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں۔محکمہ ریلیف کے مطابق سوات اور اپر دیر میں بارشوں سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا، ہری پور میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، اپر دیر میں متاثرین میں ٹینٹ، کمبل اور غذائی اشیا تقسیم کردی گئیں، دیر بالا میں بارشوں سے 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔کولئی پالس کوہستان میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے متعدد مقامات پر شاہراہ بند ہو گئی، تیمرگرہ کے مقام پر بھی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائینڈگ ہوئی ہے، ادھر شدید برف باری کی وجہ سے کاغان اور بالائی علاقوں تک شاہراہ بند ہو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مالاکنڈ اور ہزارہ میں بند شاہراہوں کو جلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایک نئی طرز کا فراڈ


عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…