ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

2020عمران خان کی تبدیلی کا سال، آزادی مارچ کے نتائج کب سامنے آنا شروع ہو جائینگے،جمعیت علماء اسلام (ف) نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 2020عمران خان کی تبدیلی کا سال ہے،آزادی مارچ سے جو کچھ حاصل کیا اسکے نتائج کچھ عرصے میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں اتحادی جماعتی ہیں اگر انہیں کوئی فائدہ پہنچا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں،آزادی مارچ دھرنا نہیں

بلکہ ملک میں آئین کی عملداری، جمہوریت کے استحکام،معیشت کی بہتری اور منصفانہ الیکشن کی تحریک ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پرژڑہ بند کے مقام پر آزادی مارچ تحریک کے تحت دئیے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سالارحاجی عبداللہ خلجی، مرکزی سپریم کونسل کے ممبر حاجی شوکت خان ترین،سابق نگراں وزیر حافظ خلیل احمد سازنگزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی کال پر اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے آزادی مارچ کیا نہ کہ دھرنا دیا ہم نے روز اول سے کہا تھا کہ ہم کسی دھرنے کیلئے حکومت کے خاتمے کی تحریک کے لئے جارہے ہیں آزادی مارچ سے اب تک بہت کچھ حاصل کیا ہے جس میں سے بہت سی چیزیں نظر آرہی ہیں باقی چیزیں کچھ عرصت کے بعد نظر آئیں گی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کہا تھا کہ ہم مٹھی بھر لوگ ہیں انہوں نے اسلام آباد میں دیکھ لیا کہ جمعیت علماء اسلام سب سے بڑی دینی سیاسی قوت ہے ہمارے بارے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہم بدامنی اور انتشار پھیلائیں گے لیکن بلوچستان، سندھ،خیبر پختونخواء، پنجاب سے اسلام آباد تک ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا ہم نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور نظم و ضبط مثال قائم کی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو بھی فائدہ پہنچا ہے اگر انہیں فائدہ ہوا ہے تو وہ بھی ہمارے اتحادی ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں، ہمیں جو فائدہ پہنچنے والا ہے اس میں پوری قوم کا فائدہ ہے ہم نے قومی نقطہ نظر سے تحریک شروع کی ہے ہماری تحریک ملک وقوم کی سلامتی اوربہتری کے لئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ تحریک دھاندلی، مہنگائی، معیشت کی ابتری،روپے کی قدر میں کمی کے خلاف شروع کی گئی ہے آئستہ آئستہ تحریک کی کامیابی کے آثار نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ فل الحال ہم پلان بی پر عملد آمد کررہے ہیں اگلے مرحلے کا فیصلہ کور کمیٹی کریگی جسکا اجلاس خضدار،کراچی کے دھرنے کی شرکت کے بعد اسلام آباد میں طلب کیا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ 2020عمران خان کی تبدیلی کا سال ہے چند دنوں میں پوشیدہ چیزیں کھل کر سامنے آنے والی ہیں ہم آئین پر عملد آمد، مداخلت سے پاک منصفانہ انتخابات، جمہوریت کے استحکام،معیشت کی بہتری کی جدوجہد کر رہے ہیں 2018میں کی جانے والی بے تحاشا دھاندلی کا سدباب کرنا چاہتے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ ہماری جدوجہد کے مثبت اثرات جلد نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…