جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈالرکی قدربڑھنے سےعالمی منڈیوں پردبائو

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث اجناس کی عالمی منڈیوں پر گزشتہ ہفتے دبا رہا تاہم خام تیل کی عالمی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لیے قیمت 61.15 ڈالر سے بڑھ کر63.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک کی مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کے آئندہ ماہ فراہم کے لیی نرخ 2.42 ڈالر کے اضافے سے 59.96 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1ہزار164سے بڑھ کر1ہزار181ڈالر فی اونس اور چاندی کی 16.15ڈالر سے گھٹ کر 15.80ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ لندن پلاٹینم وپلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 95 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 751 ڈالر سے گھٹ کر739 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے صنعتی یا بنیادی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا، لندن میٹل ایکس چینج میں ہفتے کے اختتام پر تانبے کی قیمت 5 ہزار 898 ڈالر فی ٹن پر آگی جو ایک ہفتے قبل 5ہزار919 ڈالر تھی جبکہ ایلومینیم کی قیمت 1 ہزار730 ڈالر سے بڑھ کر 1 ہزار 748 ڈالر فی ٹن ہوگئی، لیڈ کے نرخ 1 ہزار 913 ڈالر سے گھٹ کر 1 ہزار 852 ڈالر فی ٹن رہ گئے۔
اسی طرح ٹین کی قیمت 14 ہزار940 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل 15 ہزار 210 ڈالر فی ٹن رہی تھی جبکہ قلعی کی قیمت 12ہزار905ڈالر سے بڑھ کر 13 ہزار 35 ڈالر فی ٹن رہی، جست کے نرخ 2ہزار137ڈالر سے گھٹ کر 2 ہزار 112 ڈالر فی ٹن ہوگئے، گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی اور قیمتیں ایک موقع پر 6 سال کی نچلی سطح تک گر گئیں تاہم بعد میں معمولی بہتری آئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر چینی کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 346 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل 351ڈالر فی ٹن تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…