اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی(ف) کے کارکنوں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،۔نجی ٹی وی کے مطابق موٹر وے چوک پر روڈ بلاک کرنے کے عمل کے دوران ایک بزرگ شہری نے مظاہرین سے
کہا کہ روڈ بلاک نہ کیا جائے اس سےلوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر جے یوآئی ف کے کارکنان نے بزرگ شہری پر لاٹھی سے تشدد کیا۔مظاہرین نے بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانے کی بھی دھمکی دی۔