اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ماضی میں ای سی ایل سے نام نکلنے پر بیرون ملک جانیوالوں میں کوئی سزا یافتہ نہیں تھا،نواز شریف کو کیوں جانا دیاجارہاہے؟تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ لیگی رہنما ماضی میں جن لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکلنے پر بیرون ملک روانگی کی مثالیں دے رہے ہیں ان میں کوئی بھی سزا یافتہ نہیں تھا بلکہ ان کے کیسز تحقیقات کے مراحل میں تھے،تحریک انصاف اور حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور نواز شریف کے معاملے میں بھی اس روایت کو قائم رکھیں گے،

مولانا فضل الرحمان راستے میں پڑا ہوا پتھر اٹھا نہیں رہے بلکہ آگے بڑھتے پاکستان کی راہ میں بھاری بھرکم پتھر رکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نیب کی طرف سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں عدالت کی جانب سے نواز شریف پر عائد جرمانوں کے حوالے سے تحریری طور پر لکھ کر دیا گیا۔ ای سی ایل میں توانسانی ہمدردی کی کوئی گراؤنڈ موجود نہیں۔ (ن) لیگ کے لوگ ماضی کے جن کیسز کا حوالہ دے رہے ہیں ان میں ای سی ایل سے نام نکلنے پر باہر جانے والا کوئی بھی شخص سزا یافتہ نہیں تھا جبکہ نواز شریف عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ حکومت نے تو نواز شریف کی نازک صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آسان راستہ فراہم کیا ہے۔ (ن) لیگ والے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر انڈیمنٹی بانڈ پر دستخط کر کے نواز شریف کو باہر لے جاتے اور پھر عدالت میں اسے چیلنج کر دیتے اور وہاں فیصلہ ہو جانا تھا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلبہ کو عوامی قوت قرار دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، راستوں کی بندش سے واضح ہے کہ اقتدار کے حصول کیلئے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے لیکن انہیں حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور اس کے بعد انتخابی میدان میں فیصلے ہوں گے اور عوام بہترین منصف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا آئندہ سال تک نئے انتخابات یا نیا وزیر اعظم آنے کا بیان اپنی سیاسی تسکین کے لئے ہے جس پر کسی کو کیا اعترا ض ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…