بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

زمبابوے کو دورہ پاکستان کےلئے رشوت دینے کے دعوے بکواس ہیں، شہریارخان

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ زمبابوے کے ساتھ رقم کی ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا  افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان کےلئے رشوت دینے کے دعوے بکواس ہیں ۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کھلاڑیوں کو دی جانے والی انفرادی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوین بورڈ کو دورے سے قبل ادا کیے جانے والے 5 لاکھ ڈالر کا حصہ تھی اور پی سی بی ابھی تک اس معاملے پر خاموش تھی تاہم اب چیئرمین پی سی بی نے تسلیم کیا کہ زمبابوین بورڈ سے ایک معاہدہ ہوا تھا۔شہریار خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ محض ایک معاہدہ تھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے والی ہر ٹیم کو رقم کی ادائیگی کریں گے۔زمبابوے کی سیریز ایک بالکل الگ معاملہ تھا۔ ہم پاکستان کا دورہ کرنے پر زمبابوے کے بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اگست میں وہاں کا جوابی دورہ کریں گے۔ اگلی سیریز دوطرفہ بنیادوں پر ہو گی ہم نے جس ٹیم کی میزبانی کی، اب وہ ہماری میزبانی کرے گی۔ یہ انتہائی سیدھا معاملہ ہے۔شہریار نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اس سیریز کی مثبت چیزوں پر توجہ دی جائے اور زمبابوے کا دورہ عالمی کرکٹ برادری کا اعتماد بھی بحال کرے گا۔تمام میچ عوام سے کھچا کھچ بھرے گراو¿نڈ میں کھیلے گئے، ٹکٹوں کی فروخت سو فیصد تھی اور ہم نے اس سے اچھا خاصا منافع بھی حاصل کیاچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوین کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں آج سے قبل کسی بھی ملک میں اس طرح نہیں سراہا گیا، یہ سیریز اچھے ماحول میں کھیلی گئی اور اس نے سیکیورٹی خدشات ختم کر دئیے۔یہ سیریز مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہو گی‘ شہریار خان نے تصدیق کی کہ بورڈ اس وقت سری لنکن حکام سے ممکنہ دورے کے حوالے سے رابطے میں ہے اور سری لنکن کرکٹ کے سربراہ کے بیان کو دیکھتے ہوئے اس دورے کے انتہائی روشن امکانات ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ وہ سیکیورٹی انتظامات، شائقین کی تعداد اور ان کے جوش و جذبے کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے ہم سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…