جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم اور روپیہ بغیر کسی سپورٹ کے اوپر جارہا ہے جب کہ معاشی اشاریے بھی ٹھیک ہورہے ہیں، اب ہماری سمت درست ہے، اب ہم نے آگے بڑھنا ہے اور معیشت کو چلانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے،ہماری بدقسمی شارٹ ٹرم پلاننگ ہے، ہم پانچ سال کے بعد الیکشن جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسلام آباد میں ہو ا سے بجلی کی پیداوار کے 310میگا واٹ منصوبے پر

دستخط کرنے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین کا تین بار دورہ کیا اور ان کے وزرا سمیت تھینک ٹینک سے ملاقات کی، چین نے 30سال میں70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نے اقتصادی کا میا بی طویل المدتی حکمت عملی وضع کر کے حاصل کی ان کی پالیسیاں طویل مدتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمی شارٹ ٹرم پلاننگ ہے، ہم پانچ سال کے بعد الیکشن جیتنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے شارٹ ٹرم پلاننگ کرتے ہیں اور ہمارے درمیان اور چین میں یہی بڑا فرق ہے، ان کی طویل پلاننگ اتنی آگے تک ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سے بڑے مسئلے مہنگی بجلی میں پڑے ہوئے ہیں، ہم برصغیر میں سب سے سستی بجلی سے سب سے مہنگی بجلی بنارہے ہیں، اس کی وجہ کم مدتی منصوبہ بندی ہے، ہم نے نہیں سوچا کہ دولت کیسے اکٹھا کریں گے، ایسے ملک کبھی اوپر نہیں جاسکتا۔اپنی بات کو جا ری رکھتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی معاشی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں بہت مشکل وقت سے نکالا، ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا، ہمیں بہت بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، کبھی کسی حکومت کو اتنے خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن میری معاشی ٹیم نے محنت سے مشکل وقت نکالا جس سے معیشت مستحکم ہوگئی، آج 14ماہ کے بعد معیشت مستحکم ہے اور بغیر کسی سپورٹ کے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے، اسٹاک مارکیت

مثبت ہے اور معاشی اشاریے ٹھیک ہورہے ہیں، ہمارا خسارہ کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، اب ہماری سمت درست ہے، اب ہم نے آگے بڑھنا ہے اور معیشت کو چلانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم جو بھی کریں اس سے عام آدمی کی زندگی کیسے

بہتر ہو اور ان کے مشکل وقت کو کیسے نکالیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہما را مقابلہ بھا رت اور بنگلہ دیش جیسے ممالک سے ہے ہو ا سے بجلی نہ صرف ماحول دوست ہو گی بلکہ سستی بھی ہو گی اس سے پہلے پاکستان میں پن بجلی کے بجا ئے مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی کے منصوبے لگائے گئے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…