لاہور( این این آئی)گلوکارہ شاہدہ منی نے پاکستان میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ دس سال قبل ملک دشمن عناصر نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بندکئے تھے لیکن ہم طویل عرصے کے
بعد دوبارہ سرخرو ہونے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہسری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے دس سال بعد آئندہ ماہ پاکستان آرہی ہے جس پر پوری قوم کو بیحد خوشی ہے ، میں راولپنڈی اورکراچی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز دیکھنے کیلئے جائوں گی اور میری دوسرے لوگوںسے بھی درخواست ہے کہ وہ ایک دہائی بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر اس کا پرتپاک استقبال کریں اور اسٹیڈیم پہنچ کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔