جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دنیا بھر میں دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں ،فرانسیسی ادارہ حقائق سامنے لے آیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی دہشت گرد کارروائیوں کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90% مسلمان ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیقی مطالعے پر مشتمل یہ رپورٹ پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران شدت پسند

تنظیموں نے دہشت گردی کی 33769 کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں 167096 افراد ہلاک اور 151431 زخمی ہوئے۔پیرس حملوں کے چھ برس پورے ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 89.1% دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں اور اس کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2% مسلمان ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے یورپ کو خون میں نہلا دینے والی کارروائیوں میں سے 54% فرانس میں ہوئیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…