پشاور (آن لائن)تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے 26نومبر کو سینٹ کی ایک نشست کے لئے ہونے والے الیکشن کے لئے تحریک انصاف نے اپنے ایم پی ایز کو طلب کر لیا ہے سینٹ کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے لئے اہم فیصلے کئے جائینگے 26نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے تحریک انصاف
کے ایم پی ایز بیرون ممالک نہیں جا سکیں گے انتخابات کے بعد اراکین کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہو گی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا 26نومبر کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے امکانات واضح ہیں 26نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے اے این پی نے بھی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔