لاہور( این این آئی)اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے رقص میں مہارت ضروری ہے اور اس کیلئے باضابطہ استاد سے تربیت لینا پڑتی ہے ۔’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں فضول طرح کی
اچھل کود سے رقص جیسے آرٹ کو بد نام کیا جارہا ہے ۔جس اداکارہ کو رقص خصوصاً کلاسیکل رقص میں مہارت حاصل کر رکھی ہو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتی ۔اداکارہ نے کہا کہ میں روزانہ استاد سے دو گھنٹے رقص کی تربیت حاصل کرتی ہوں او ریہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔