جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ میں خواتین ایکٹریس کو کس کام کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ، مجھے کن اداکاروں نے بدفعلی جیسے تعلقات بنانے کا کہا ؟ معروف   اداکارہ و بھارتی سیاستدان نے اہم انکشافات کر دیئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)’’عشق سمندر‘‘ اور‘ ’خلاص‘‘ جیسے بولی وڈ کے ٹرینڈ سیٹر آئٹم گانوں میں پرفارمنس کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 43 سالہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد ساتھی اداکاروں نے ’بدفعلی‘ کے کام کرنے کی پیش کش کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا استحصال کیا جاتا رہا اور انہیں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جاتا رہا۔ایشا کوپیکر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے

فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم ماضی میں انہیں ’خلاص‘ آئٹم گرل اور ’عشق سمندر‘ گرل کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں نہ صرف آئٹم سانگ کیے بلکہ انہوں نے انتہائی بولڈ کردار بھی ادا کیے، تاہم انہیں زیادہ تر مختصر کردار ہی دیے جاتے رہے۔ایشا کوپیکر کو جہاں بولی وڈ میں مختصر کردار دیے جاتے رہے یا انہیں معاون ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا رہا، وہیں وہ تامل اور تیلگو سمیت دیگر بھارتی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیں۔ایشا کوپیکر نے اداکاری کی شروعات بھی تامل فلموں سے کی تھی، تاہم 2000 میں وہ بولی وڈ میں آئٹم گرل کے طور پر سامنے آئیں اور مشہور تھرلر فلم ’کانٹے‘ میں ’عشق سمندر‘ گانے پر پرفارمنس کرکے مشہور ہوئیں۔ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں جہاں مختصر کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی اور وہ ٹی وی پر بھی دکھائی دیں۔ایشا کوپیکر نے ایک دہائی قبل 2009 میں شادی کی تھی، جس کے بعد وہ فلموں میں کم دکھائی دیں اور ان کی آخری فلم ’شبری‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلموں سے دور ایشا کوپیکر نے رواں برس کے آغاز میں ہی سیاست میں انٹری دی تھی اور انہوں نے حکمران جماعت ’بھارتی جنتا پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں خواتین ونگ میں ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں، تاہم انہوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔سیاست میں انٹری دینے اور شوبز سے دور رہنے کے بعد اب ایشا کوپیکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے صرف ساتھی اداکاروں بلکہ فلم سازوں پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔اپنے انٹرویو میں ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا کہ آئٹم گانے کرنے اور بولڈ کردار ادا کرنے کی وجہ سے متعدد ساتھی اداکاروں نے انہیں ’بدفعلی کے تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔ایشا کوپیکر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم ساز نے انہیں 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانٹے‘ میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کے طور پر کاسٹ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کا کردار ختم کرکے ان سے آئٹم سانگ ’عشق سمندر‘ کروایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…