ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی مختلف کمپنیوں نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے تحت ڈیوٹی کے دوران چشمہ لگانے اور ہیل والی سینڈل پہننے پر پابندی ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنیوں نے یہ فیصلہ اچھا تاثر پیش کرنے کی وجہ سے کیا۔پابندی عائد ہونے کے بعد جاپان میں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ملازمت پیشہ جاپانی خواتین نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اس پابندی کو ختم کریں۔جاپان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی رہنما ء کین ڈوئی کا کہنا تھا کہ اگر یہ قانون صرف خواتین کے لیے نافذ کیا گیا تو یہ امتیازی رویہ کہلائے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔