اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح ،چین کا بھی باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کرتار پور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے یہ پاکستان کا تعلقات میں بہتری کیلئے اچھا اقدام ہے، پاک بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ترین ممالک ہیں،باہمی ہم آہنگی نہ صرف فریقین کے مفاد میں ہے بلکہ دنیا کے مفادات بھی وابستہ ہیں۔

چین کو امید ہے فریقین اختلافات بہتر طریقے سے نمٹائیں،چین افغان امن کیلئے ہر ممکنہ مدد کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہایہ بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی طرف سے ایک اچھا اشارہ ہے، گینگ شوانگ نے مزید کہا پاک بھارت دونوں ہی جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں، باہمی ہم آہنگی کیساتھ رہنا دونوں ممالک کے بنیادی مفادات میں ہے اور یہ عالمی برادری کی مشترکہ توقع بھی ہے،امید ہے دونوں فریق خیر سگالی کی ترجمانی کرتے، اسی سمت آگے بڑھتے رہیں گے، اختلافات کو مذاکرات سے نپٹا ئیں، تعلقا ت بہتر بنائیں اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کریں گے۔بیجنگ میں چین اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان حال ہی میں ہونیوالی داخلی ملاقاتوں سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا چین افغان اکثریتی و افغان ملکیت کے وسیع و جامع امن اور مفاہمت کے عمل اور تعمیری بات چیت کی حمایت کرتا ہے جبکہ افغان حکومت، طالبان سمیت افغان جماعتوں کے مابین بات چیت کا پلیٹ فارم مہیا مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے مدد فراہم کررہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا دورہ جرمنی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی پر حملہ ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قائدانہ حیثیت چینی خصوصیات کیساتھ سوشلزم کی سب سے ضروری خصوصیت، تاریخ اور لوگوں کا انتخاب ہے۔چینی عوام کواپنے نظریات، نظاموں، ثقافتوں پر پختہ اعتماد اور وہ چینی خصوصیات کیساتھ بلا اشتعال سوشلزم کی راہ پر گامزن ہیں۔کسی کو بھی ہمارے عقائد کو جھنجھوڑنے اور ہماری ترقی کی رفتار کو روکنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…