ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سروسزاسپتال سے ڈسچارج ہونے پر دی گئی رپورٹ پر ڈاکٹر محمود ایاز نے حتمی اعلان کر دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پرنسپل  سمز ڈاکٹر محمودایاز  نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر دی جانے والی رپورٹ ہی حتمی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ پر پرنسپل سمز ڈاکٹر محمودایاز سے رائے مانگی تھی، پرنسپل سمز نے پہلے والے بورڈ میں شامل ڈاکٹروں سے رائے طلب کی اور جواب بھیج دیا ہے۔جواب میں کہا گیا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے ڈسچارج کے موقع پر اپنی رائے دے دی تھی، شریف میڈیکل سٹی بورڈ میں

ماہر ڈاکٹرز موجود تھے جن کی رپورٹ بہتر ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ میں نوازشریف کو علاج کے لیے باہر لیجانے کامشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو جدید طبی سہولتیں دینے کے لیے باہر لے جانا ضروری ہے، لہذا اس پر مزید کیا رائے دی جاسکتی ہے۔نواز شریف کے پلیٹی لیٹس اس وقت 25 ہزار ہیں جبکہ شریف سٹی میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاکٹر طاہر شمسی کر رہے ہیں۔ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹی لیٹس 30 ہزار بھی ہوں تو طبی طور پر مینیج کر کے انہیں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…