بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

روس کے معروف مؤرخ کے ہاتھوں کم عمر گرل فرینڈ کا قتل جانتے ہیں یہ مشہور مورخ کون ہیں؟ قتل کیوں کیا ؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ماسکو (این این آئی)یورپی تاریخ اور خصوصی طور پر 18ویں صدی کے فرانسیسی ڈکٹیٹر نیپولین بونا پارٹ کے دور کی تاریخ پر عبور رکھنے والے روس کے نامور عمر رسیدہ مؤرخ کو پولیس نے اپنی کم عمر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روسی پولیس نے روس کے ادبی، ثقافتی و تاریخی دارالحکومت کہلائے

جانے والے شہر سینٹ پیٹرس برگ سے یورپی و سوویت یونین کی تاریخ کے ماہر پروفیسر 65 سالہ الیگ سکالوف کو دریا کے کنارے سے گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق پروفیسر الیگ سکالوف کو پولیس نے مشکوک حالت میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ دریا کے کنارے بیگ کے ساتھ نشے کی حالت میں تھے۔پولیس کے مطابق پروفیسر کے بیگ سے ایک پسٹل اور خاتون کے دو بازوں ٹوٹی ہوئی حالت میں ملے، جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ہونے والا شخص یورپ و روس کا نامور مؤرخ ہے جو کئی تاریخی فلموں کو بنانے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کو بھی تحریر کرچکا ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران الیگ سکالوف نے اپنی کم عمر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ گرل فرینڈ کی لاش کو دریا برد کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔پروفیسر نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی کم عمر 24 سالہ گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کو ایک بحث کے دوران دلیل نہ دینے پر قتل کیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیے۔پولیس نے بعد ازاں پروفیسر کے گھر پر چھاپہ مارکر قتل کی گئی لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر اعضا کو بھی برآمد کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…