منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

جائیدادوں کے لین دین میں چھپی دولت ڈھونڈنے کا فیصلہ،حکومت نے چین کی تجویز پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردیں،وزارت دفاع،داخلہ کو اعتماد میں لے لیاگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔ ایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے

جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔موصول دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا ملک گیر ڈیجیٹل کارٹوگرافی کرنے کا عمل دوسال سے التوا کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے آئی نائن کے انڈسٹریل ایریا کی جیو ٹیگنگ بھی اس سروے میں زیر غور ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے ملک گیر ٹیکس تشخیص اور دستاویز ی عمل بنانے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ اگلے دوسال میں مکمل ہوگا۔ٹیکس تشخیص اور دستاویزی عمل سے ٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا، اس کے علاوہ اس عمل سے ٹیکس چوری کے ان سیکٹر زکو ہدف کیا جائے گا جن میں خاص طور پر کاروبار، رئیل اسٹیٹ اور صنعتی شعبہ شامل ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔ ایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…