اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ملک میں بارشیں اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی

جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، ما لاکنڈ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں موسم سرد رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…