اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ایک برگر کیلئے 15سکینڈ میں نوجوان قتل 15سکینڈ میں نوجوان کیسے قتل ہوا ؟ نئی بحث چھڑ گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پرنس جارج کائونٹی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 سالہ کیون ڈیوس نامی نوجوان ریسٹورنٹ میں ہوا جس برگر لینا جس کے بعد

اس نے آرڈر کیلئے لگی لائن توڑ کر آگے جانے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ 15 منٹ تک جاری رہا،اس دوران لائن میں کھڑے دوسرے نوجوان نے ڈیوس سے جھگڑا شروع کردیا، جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے سے بحث کرتے رہے،پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد یہ دونوں نوجوان ریسٹورنٹ سے باہر آئے تو دوسرے نوجوان نے ڈیوس کو چاقو کا وار کرکے قتل کردیا،پولیس چیف ہینک سٹیونسکی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹرز کو بتایا کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ ایک برگر پر شروع ہوئی بحث کے بعد صرف 15 سیکنڈ میں اس نوجوان کو کیسے قتل کردیا گیا،رپورٹس کے مطابق ڈیوس کو اس واقعے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم انہوں نے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا،سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر پولیس نے بتایا کہ چاقو سے وار کرنے والا نوجوان اس واقعے کے فوری بعد ایک خاتون کے ساتھ ریسٹورنٹ سے بھاگ نکلا جبکہ ان دونوں کو اکٹھے گاڑی میں جاتے دیکھا گیا،ان دونوں کی تصاویر بھی میڈیا میں جاری کردی گئی ہیں جبکہ خاتون کو تحقیقات کے لیے ڈھونڈا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…