ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

موٹرویز پولیس حکام نے گاڑیوں کے فیول اور مرمت پر 70 کروڑ اڑا دئیے،نیا ریکارڈ قائم،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس حکام نے گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کے نام پر 77 کروڑ روپے اڑا دیئے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر گزشتہ سال گیارہ کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں

جبکہ ہر سال 28 کروڑ 87 لاکھ روپے پٹرول کی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں۔ موٹروے پولیس کے سات زون ہیں جن کے پاس مجموعی طور پر 1049 گاڑیاں ہیں جن کو افسران استعمال کرتے ہیں۔ وزارت مواصلات کی حساس دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹروے پولیس کے پاس مجموعی طور پر 1034 گاڑیاں ہیں جن پر 2017 میں 9 کروڑ روپے کا پٹرول اور ڈیزل استعمال ہوا ہے جبکہ اس سال 29 کروڑ 87 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جن میں بھاری مالی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں بھی کی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے پاس 216 گاڑیاں جبکہ نارتھ زون حکام کے? پاس 197 گاڑیاں، سینٹرل زون کے پاس 187 گاڑیاں، ہیڈکوارٹر زون کے پاس 125 گاڑیاں جبکہ ٹریننگ کالج میں 36 گاڑیاں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے گزشتہ دو سالوں میں 19 کروڑ روپے کا پٹرول جبکہ 58 کروڑ روپے گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر خرچ کئے ہیں گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول پر بھاری اخراجات بارے اعلیٰ پیمانے پر آڈٹ کیا جا رہا ہے اور رپورٹ متعلقہ حکام نے حاصل کرلی ہے۔  نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس حکام نے گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کے نام پر 77 کروڑ روپے اڑا دیئے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر گزشتہ سال گیارہ کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ ہر سال 28 کروڑ 87 لاکھ روپے پٹرول کی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…