ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے زرعی فارم اور گھر پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن،7 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو (این این آئی)وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزااورسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا کے پنگریو کے قریب واقع زرعی فارم اورہاوس پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف وفاقی حکومت کے سخت نوٹس پر پولیس نے نوابشاہ میں ایک اہم ترین شخصیت کے قریبی ساتھی کے ٹھکانے اورسانگھڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے سات ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے

ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی جانب سے  ڈی ایس پی ٹنڈوباگوعنائت اللہ ناریجو کی سرکردگی میں تشکیل دی جانے والی پولیس ٹیم نے قبضے کے واقع کے حوالے سے پنگریو تھانے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی بشارت زرداری کے فارم واقع نواب شاہ اورضلع سانگھڑ کے متعدد مقامات پرچھاپے مارکران افراد کوگرفتارکیا اورانہیں پنگریو تھانے منتقل کردیاہے پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کردیا ہے اورصحافیوں سمیت کسی کوبھی گرفتارشدگان سے ملنے یا ان کی تصاویر لینے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم مصدقہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں غلام اللہ کھوسو۔عبدالنبی عمرانی۔نورمحمدبروہی۔علی مراد بروہی۔عبدالغفارناپر۔رضامحمدبروہی۔راشدعلی بروہی شامل ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے گیارہ سوایکڑ پرمشتمل اپنے زرعی فارم اورہاوس پر قبضہ کرنے والے ڈیڑھ سو مسلح افراد کو پولیس کی سیکیورٹی میں نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیے جانے اوران ملزمان کو گرفتارنہ کرنے کے بارے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھاجس پروفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے آئی جی سندھ کو ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی بھاری نفری نے بشارت زرداری اوردیگرمطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ضلع نواب شاہ اورسانگھڑمیں کریک ڈاون کرکے مذکورہ سات ملزمان کوگرفتارکرلیا

اورانہیں پنگریو پولیس اسٹیشن منتقل کرکے تھانے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے پنگریو تھانے کا گیٹ بند کرکے عام افراد اورصحافیوں کو تھانے کے اندر جانے سے روک دیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس اس مقدمے میں مطلوب ڈیڑھ سوملزمان میں سے باقی کی گرفتاریوں کے لیے مزید چھاپے ماررہی ہے ادھر پنگریو پولیس نے گرفتارملزمان کو سول کورٹ ٹنڈوباگو پیش کر کے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے پولیس گرفتارملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…