اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

جینے کا حق ہر شخص کو ہے چاہے آزاد ہو یا قید، ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا  ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جینا کا حق ہر شخص کو ہے چاہے آزاد ہو یا قید،اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنا ریاست کے ہر ادارے پر لازم ہے،قیدیوں کو واش روم، تفریح مقام اور صحت کی بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں، مرکزی اور صوبائی حکومتیں شدید بیمار قیدیوں کو ریلیف فراہم کریں۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس عامر فاروق نے 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا،تفصیلی فیصلے میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی گئیں،سپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی تفصیلی فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت عدالتی فیصلہ کو آنکھیں کھولنے کے طور پر لے سکتی ہے، نواز شریف کا قابل ترین ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ جینا کا حق ہر شخص کو ہے چاہے آزاد ہو یا قید۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنا ریاست کے ہر ادارے پر لازم ہے۔ہائی کورٹ نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت دفعہ 401 کا اختیار استعمال کرے تو عدالت پر بوجھ نہ پڑے۔ عدالت نے کہاکہ دل اور پلیٹ لٹس کے علاج کے لیے نواز شریف کو دوسرے ہسپتال جانا پڑ رہا ہے،  بہترین ہسپتال کے باوجود نواز شریف کے علاج کے لیے تمام سہولیات نہیں۔عدالت نے کہاکہ ایگزیکٹو اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی۔ عدالت نے کہاکہ قیدیوں کو واش روم، تفریح مقام اور صحت کی بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں، مرکزی اور صوبائی حکومتیں شدید بیمار قیدیوں کو ریلیف فراہم کریں۔ عدالت نے کہاکہ کئی قیدی صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر زندگی کی  بازی ہار جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…