منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کرد ملیشیا نے سمجھوتے کے باوجود شام میں محفوظ زون خالی نہیں کیا، ترک صدر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شامی کرد ملیشیا وائی پی جی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں مجوزہ محفوظ زون کو خالی نہیں کیا ہے حالانکہ ترکی نے امریکا اور روس کے ساتھ کرد ملیشیا کے شام کے اس علاقے سے انخلا کے سمجھوتے کررکھے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی نے امریکا اور روس کے ساتھ وائی پی جی سے متعلق دو سمجھوتے کیے تھے۔ ان دونوں ممالک نے ترکی کو یہ ضمانت دی تھی کہ کرد ملیشیا کے جنگجو شام کے شمال مشرقی علاقے کو خالی کردیں گے۔ترکی اس علاقے میں ایک محفوظ زون قائم کرنا چاہتا ہے۔امریکا اور روس دونوں کا یہ کہنا تھا کہ کرد ملیشیا نے

اس علاقے کو خالی کردیا ہے اور اس کے جنگجو وہاں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جبکہ ترک صدر طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے اور وہ ابھی تک وہیں موجود ہیں۔صدر ایردوآن نے انقرہ میں اپنی جماعت انصاف اور ترقی پارٹی (اے کے) سے تعلق رکھنے والے پارلیمان کے ارکان کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائی پی جی کے جنگجو شام کے شہروں تل رفعت ، منبج اور راس العین کے مشرق میں ابھی تک موجود ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود جب تک امریکا اور روس اپنے وعدوں کی پاسداری جاری رکھتے ہیں تو ترکی بھی ان سے طے شدہ سمجھوتوں کی پابندی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…