بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی اے نے چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادیں،تفصیلات جاری

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای) نے چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادی ہیں،اگر آپ کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے یاچھین لیا گیا ہے تو فوری طور پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ ایسے موبائل فون کو 16 گھنٹوں کے اندر بلاک کروایا جاسکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرائی گئی ہیں۔چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فون کی شکایت درج کروانے کیلئے شکایت کنندہ ہیلپ لائن پردرج کراسکتا ہے، پی ٹی اے کو ای میل یا نزدیک ترین زونل آفسجا کر بھی مدد لی جا سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیزنزپولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)کی ہیلپ لائن پر بھی ایسے موبائل فونز سے متعلق شکایت درج کروا کے انہیں بلاک کروایا جاسکتا ہے۔شکایت درج کروانے والے کو متعلقہ پلیٹ فارم پر اپنے چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون کا ا?ئی ایم ای ا?ئیز نمبر، موبائل فون کی برانڈ، ماڈل، رنگ، چوری ہونے یا چھینے جانے کے وقوعہ کی تاریخ کے علاوہ نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔اندراج شکایت کی16 گھنٹے بعد فون کی حیثیت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ ایس ایم ایس، ویب سائٹ یا اینڈرائیڈ ایپلی کیشن(ڈی وی ایس)کے ذریعے ا?پ اپنے فون کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔آپ کے موبائل فون ا?ئی ایم ای ا?ئی نمبر کا # 06 #* ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ یہ نمبرموبائل ڈیوائس کی سیٹنگزمیں بھی موجود ہوتا ہے جبکہ ڈبے پر بھی درج ہوتا ہے۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کا اختیار صرف فون بلاک کرنے تک محدود ہے۔ گمشدہ فون کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کرنا ہوگا۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…