اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

غریب عوام کی سستی اشیاء کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم،حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے، زیادہ تر اسٹورز دیہی علاقوں میں بند کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غریب عوام کی سستی اشیاء کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم ہوگیا، ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیئے گئے۔چیئرمین یونین یوٹیلیٹی اسٹورز عارف حسین شاہ نے بتایاکہ ایک ہزار اسٹورزکی بندش غیرقانونی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایکنک کی منظوری کے بغیر بند کئے گئے، اسٹورز کی بندش ایکنک کمیٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔عارف حسین شاہ نے مطالبہ کیا وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی ا سٹورز کی بندش کانوٹس لیں اور اسٹورز پر اشیاء کی

سپلائی بحال کی جائے، بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملازمین،عوام ملکر احتجاج کریں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو 14 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج فراہم نہ کئے جانے پر ماہانہ ایک لاکھ روپے سے کم کی سیل کرنے والے چھوٹے یوٹیلٹی سٹورز کو بڑے یوٹیلٹی سٹورز میں ضم کرنا شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں 600 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز بند کیے گئے ہیں۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے اس اقدام سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…