جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کا ایک اور ارب پتی مالی سامنے آ گیا،بچے بھی ارب پتی ان پڑھ مالی نے اتنی جائیداد کیسے بنائی؟ دو اہم وزراء بھی شامل ؟ بیوروکریٹس اور اہم سیاسی شخصیات اس مالی کے ہاتھوں کیسے بلیک میل ہوتے رہے؟ جانئے تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی رانا عظیم نے ارب پتی مالی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مالی کوئی عام مالی نہیں بلکہ اس کا سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کیساتھ بڑا گہرا تعلق ہے ۔ مالی بھرتی ہونےوالا شخص کتنے پیسے اکٹھے کر سکتا ہے ؟یقیناً وہ ایک غریب آدمی ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور بخش کے پاس جو آج پراپرٹی ہے

جو سو ایکڑ ہے اور اس کی ملکیت دس ارب روپے ہے ۔ مالی بھرتی ہونیوالے شخص کرپشن میں پکڑا جاتا ہے نوکری جانے بعد بھی سیاستدانوں کیساتھ اس کے گہرے تعلقات ہیں ۔ اس کا اٹھنا بیٹھنا پیپلز پارٹی کے اہم ترین لوگوں کیساتھ ہوتا ہے ۔ سی ویو میں اس شخص کا بہت بڑا بنگلہ ہے جہاں پر وہ ایسی محفلیں سجاتا جس میں بیور و کریٹس اور نامور سیاستدانوں کو بلاتا ہے ۔ پھر ان کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے سو ایکڑ زمین جس کی مالیت دس ارب روپے ہے وہ اس نے اپنے بیٹوں کے نام کی ہوئی ہے ۔ ایک ہوٹل اس نے اپنے داماد کے نام جبکہ دوسرا ہوٹل الحبیب سپر ہائی وے پر واقع اپنے بیٹوں کے نام کیا ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں دو صوبائی وزیر اس کی وجہ سے گرفتار ہونیوالے ہیں ۔ یہ وزیر بڑے اثرو رسوخ والے ہیں جو اس کی سپورٹ میں تھے ۔ نیب نے ان کیخلاف فائل کھول لی اور تمام تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…