لاہور(این این آئی)کامیڈین کنگ نسیم وکی نے کہا ہے کہ جب تک اسٹیج ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو کہانی کی سمجھ آئے گی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ میرے خیال میں اسٹیج ڈرامے کا کہانی کے مطابق سیٹ ہونا سب سے لازمی جزو ہے لیکن آج بھیڑ چال کے اس
دور میں ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے میں اپنے ہر ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتا ہوں جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اسٹیج کی ترقی کیلئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو بھی اپنانا ہوگا ۔