جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دھرنے کے خاتمے کیلئے مذاکرات،پہلے قدم میں ہی کامیاب ہوگئے ہیں،  اکرم خان درانی  اورپرویز خٹک  کی میڈیا سے گفتگو، بڑا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جس میں مطالبات کا تبادلہ ہوا اور دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی رہنمائی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم آئی جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے جس کو انہوں نے سنااس کے علاوہ بھی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ  منگل کو پھر ملاقات ہوگی، یہ ہمارے مطالبات اپنے بڑوں کے سامنے رکھیں گے اور دوبارہ آئیں گے تو پھر تفصیلاً بات ہوگی’۔اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ سب سے پہلے رہبر کمیٹی اور ساری اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جو معاہدہ ہوا تھا اس کی پاسداری کی اور ہمیں خوشی ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں فیصلے کرتے ہیں تو اس کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے قدم میں ہم کامیاب ہوئے ہیں، ملاقات میں ان کے مطالبات اور جو مسائل تھے وہ ہم نے سنے اور اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہاں سے واپس جا کر اپنی قیادت کے ساتھ بیٹھیں گے اور کل 3 بجے پھر ملاقات کریں گے اور مجھے امید ہے کہ اس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔  اکرم درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی رہنمائی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم آئی جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے جس کو انہوں نے سنااس کے علاوہ بھی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ  منگل کو پھر ملاقات ہوگی

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…