پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

خدارا (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،فضل الرحمان کے صبر کا پیمانہ لبریز، ”اتحادیوں“ کو بے نقاب کردیا، کھری کھری سنادیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء  اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  کہ وقت آ گیا کہ  تمام عوامی جماعتیں اختلافات اور چھوٹے چھوٹے مفادات کو عوامی مشکلات پر ترجیح نہ دیں۔مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس  کے  موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ دھاندلی زدہ حکمرانوں سی نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا؟ جو جماعت غاصب حکمرانوں کے سامنے تذبذب کا شکار ہوئی، تاریخ اسے

معاف نہیں کرے گی۔مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا حکمرانوں کے خلاف احتجاج صرف جے یو آئی (ف)کا فیصلہ تھا؟ آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر عوامی حکمرانی کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ خدارا پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، آپ خلوص دل سے حکمت عملی بنائیں، جے یو آئی (ف)آپ کا ہراول دستہ ہوگی۔ خواہش ہے کہ تمام جمہوری قوتیں مل کر کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…