اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا ء میں اکثریت انتہائی سرگرم، پر عزم، منظم اور مذہبی افراد موجود ہیں جن کا موقف ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے،آزادی مارچ کے شرکا صفائی صفائی کا خصوصی انتظام کرتے ہیں ۔جلسہ گاہ کا مقام کشمیر ہائی وے پر ہے ، شرکا سونے کا انتظام پشاور موڑ گرائونڈ میں کرتے ہیں ،نماز کے بعد شرکا صفائی کرنے میں
مصروف ہوجاتے ہیں صفائی کے اس عمل میں عمر کا ہر فرد حصہ لیتا ہے۔شرکا نے کہاکہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے ،صفائی کا بہترین انتظام ہے ،جے یو آئی ف کے دھرنے کو ماضی کے دھرنوں سے منفرد بنائے ہوئے ہیں،دھرنے کی وجہ سے جہاں شرکا پر تنقید کی جارہی ہے تو وہاں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ کارکنان جائے مقام کی صفائی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔