اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے آزادی مارچ کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کا معاملہ دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو شام 4 بجے طلب کیا گیا جس میں آزادی مارچ سے متعلق
کھل کر بحث ہوگی۔صدر نے اجلاس آئین کے ارٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔