حکومت نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا،دھماکہ خیز فیصلے

3  ‬‮نومبر‬‮  2019

فیصل آباد  (آن لائن) حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتا ز گجر کو انچارج مقرر کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کرتے ہوئے

تین روز پانچ تا سات نومبر کو سرکٹ ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ذرائع کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اشیاء خوردونوش، پھل، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عام آدمی کیلئے اپنے بال بچوں کی دو وقت کا کھانا فراہم کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ فیلڈ میں جاکر ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع کے چکرمیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف بھر پور ایکشن لیا جائے،صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز گجر کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہاکہ تین روزہ پانچ تا سات نومبر کو فیصل آباد میں گرانفروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے اصل محرکات کوبے نقاب کریں تاکہ ان کیخلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔ حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتا ز گجر کو انچارج مقرر کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کرتے ہوئے تین روز پانچ تا سات نومبر کو سرکٹ ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…