ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

”اداروں“ کو یہ کام کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان کا دھرنے سے خطاب ، نئے ”عمرانی معاہدے“ کی تجویز پیش کردی‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے، اسلام آباد میں آئندہ اتنے بڑے اجتماع کی امید نہیں ہے، کارکنوں میں جوش و خوش بڑھتا جا رہا ہے، کارکن ڈی چوک کا کہہ رہے ہیں وہ بہت تنگ جگہ ہے یہ اس سے کھلی جگہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ ایک شخص کے استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے،

تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن میں نہیں جانا، یہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں جا کر شکایت کریں، الیکشن کمیشن تو ہم سے بھی زیادہ بے بس ہے، الیکشن کمیشن بے بس نہ ہوتا تو آج عوام کی اتنی بڑی تعداد یہاں نہ ہوتی، دھاندلی کے باوجود اپوزیشن کے ووٹ حکومتی ووٹوں سے زیادہ ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اجتماع گاہ اسلام آباد ہے تو کل پورے پاکستان کو اجتماع گاہ بنا کر دکھائیں گے،آج اسلام آباد بند ہے کل پورا پاکستان بند ہو گا۔ یہ سیلاب اب نہیں رکے گا اپنے مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو حق دیناہو گا اس کے علاوہ آپ کے پاس کوئی چارہ نہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی لیکن اس کا آج تک ایک اجلاس بھی نہیں ہو سکا، انہوں نے کہاکہ آپ حساب مانگتے ہیں لیکن خود کسی ادارے کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم یہاں سے جائیں تو پیشرفت کے ساتھ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جانا ہو گا عوام کو ووٹ کا حق دینا ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس اجتماع سے قادیانی اور اسرائیلی پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ اب فیصلے عوام کریں گے ان کے ووٹ کریں گے عوام کے ووٹ کو عزت دینا ہو گی، عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہاں مولوی صاحب نہیں آئے، یہاں پوری قوم بیٹھی ہے، یہاں ساری جماعتیں موجود ہیں ان کے کارکن موجو د ہیں، یہاں ڈاکٹر، انجینئر موجود ہیں یہاں مزدور موجو د ہیں،

یہ بڑی امیدیں لے کر آئے ہیں ہم ان کی امیدوں کو پورا کریں گے انہیں مایوس نہیں کریں گے، انہوں نے شرکاء سے کہا کہ افواہوں پر نہ جائیں، میڈیا اور سوشل میڈیا پر نہ جائیں، اپنے اوپر اعتماد کریں یہ لوگ ہم سے زیادہ آپ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اپنی اولاد کے لیے ان کے ماں باپ سے زیادہ خیر خواہ نہیں ہو سکتا، آپ کی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ ہی آپ کے مستقبل کے لیے بہتر ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے نئے عمرانی معاہدے کی پیشکش کر دی۔  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نئے عمرانی معاہدے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان پر عملدرآمد ہونا چاہئے اور تمام اداروں کو آئین پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…