بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

محمود خان اچکزئی آپ سے الیکشن ہارے آپ اور وہ دونوں الیکشن دھاندلی کیخلاف ایک ہی سٹیج پر ہیں؟سوال پرجے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا حیرت انگیز ردعمل،بڑی پیشکش کردی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی آپ سے الیکشن ہارے آپ اور وہ دونوں الیکشن دھاندلی کے خلاف ایک ہی سٹیج پر ہیں۔ صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ ہمیں اسمبلی نشست چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،مجھے بتایا جائے کہ محمود خان اچکزئی نے میرے حلقے میں الیکشن کا کوئی مطالبہ کیا ہے؟صحافی نے سوال کیاکہ محمود خان اچکزئی تو الزام لگاتے ہیں آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا۔صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا ہے تو محمود خان اچکزئی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈی چوک دیاکنٹینر دیا نہ کھانا۔ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے ڈی چوک میں کنٹینر رکھ دیئے ہیں آپ جائیں خطاب کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو وزیر اعظم کا استعفیٰ چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمن کو اپنی نشست سے استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن کی پیشکش کرچکے ہیں،مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تاحال علی امین گنڈا پور کی پیشکش کو قبول یا مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…