نیویارک (این این آئی)متنازع اور انتہائی بولڈ لباس پہن کر پرفارمنس کرنے والی امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار و اداکارہ لیڈی گاگا کی گزشتہ برس پہلی فلم ’اے اسٹار از بارن‘ ریلیز ہوئی تھی۔اسی فلم میں شاندار اداکاری دکھانے پرانہیں آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکارہ کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا جب کہ ان کی یہی فلم ’اوریجنل سانگ‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ لے اڑی تھی۔’اے اسٹار از بارن‘ میں انہوں نے ایک گلوکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔یہ فلم 1937 میں بننے والی امریکی فلم کا آفیشل ریمیک تھی۔
اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس کا پہلا ریمیک 1976 میں بنایا گیا تھا۔فلم کو گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی، فلم میں گلوکارہ کو ساتھی گلوکار کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔لیکن اب خبر سامنے آئی ہیکہ لیڈی گاگا جلد ہی ایک تھرلر فلم میں ’قاتل بیوی‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ جلد ہی لیڈی گاگا اٹلی کے معروف فیشن ہاؤس ’گوچی‘ کے سابق سربراہ موریزیو گوچی کی قاتل بیوی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔