بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مالی سال2018-19 کے دوران پاکستان،بھارت، امریکہ اور چین کی مجموعی دولت میں کتنی بڑی کمی ہوئی؟کریڈٹ سوئس  کی گلوبل ویلتھ رپورٹ جاری،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کریڈٹ سوئس نے عالمی دولت کے متعلق اپنی گلوبل ویلتھ رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں انکشاف کیا ہے کہ 2018-19 کے دوران پاکستان کی مجموعی دولت میں 141 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کی دولت میں زیادہ کمی آئی ہے ان میں سرفہرست امریکہ 38کھرب ڈالر، چین 19کھرب ڈالر، جاپان 930 ارب ڈالر، بھارت 625 ارب ڈالر اور برازیل  کی دولت میں 312 ارب ڈالرکمی ہوئی ہے۔

مجموعی ملکی دولت میں کمی سے دوچار ہونے والے دیگر ممالک میں آسٹریلیا 443ارب ڈالر، ترکی 257 ارب ڈالر) اور پاکستان 141 ارب ڈالرشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سالانہ سطح پر ملکی دولت میں ہونے والی کمی کی وجوہات میں سب سے اہم زر مبادلہ کی شرح میں اضافہ ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں معمول کے مطابق جبکہ ترکی میں 21 فیصد، پاکستان میں 24 فیصد اور ارجنٹینا میں 32 فیصد کی بلند سطح پر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران عالمی دولت میں اضافہ ہوا اور یہ فی بالغ شخص 70,850 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم یہ سابقہ سال کے مقابلے میں صرف 1.2 فیصد زیادہ ہے۔گلوبل وہلتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لکھ پتی افراد میں سے 40 فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، اسی طرح سب سے زیادہ دولت رکھنے والے ایک فیصد افراد میں بھی 40 فیصد امریکی ہیں۔چین نے دولت پیدا کرنے میں یورپ کی جگہ سنبھال لی ہے اور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اسی طرح دنیا میں امریکی ڈالر کے پیمانے پر لکھ پتی افراد کی تعداد میں بھی چین دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اس سے پہلے یہ درجہ جاپان کے پاس تھا۔رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے 10 فیصد افراد میں سب سے زیادہ چین سے تعلق رکھتے ہیں، یہ افراد عالمی دولت کے 82 فیصد کے مالک ہیں جبکہ دنیا کے سرفہرست 1 فیصد دولتمندوں کے پاس مجموعی عالمی دولت کا 45 فیصد موجود ہے۔

ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دولت کے مالک افراد کا تعلق زیادہ تر شمالی امریکہ، مغربی یورپ، ایشیا پیسفک اور مشرق وسطی سے ہے۔سوئٹزرلینڈ 5 لاکھ 64 ہزار650ڈالر فی بالغ شخص کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جبکہ 4 لاکھ 89 ہزار 200ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 4 لاکھ 32 ہزار 370 ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا کے آدھے بالغ افراد جن کی تعداد 2 ارب 90 کروڑ ہے، ان کے پاس موجود دولت 10 ہزار ڈالر سے بھی کم ہے، ان کے بعد وہ گروہ آتا ہے جن کے پاس مجموعی دولت 10 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک موجود ہے، ان کی تعداد میں گزشتہ 20 سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…