بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

اسلام آباد میں دھرنا،اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کادھماکہ خیز فیصلہ، فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا‎

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دھرنا دینے کی مخالفت کر دی، ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام بڑی اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے پر قائل نہیں کر سکی ہے، بڑی جماعتوں کا موقف ہے کہ دھرنا دینے کا فیصلہ جے یو آئی کا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا کہناہے کہ ہمارا دھرنا مزید کچھ دن جاری رہے گا، اس تمام عمل میں رہبر کمیٹی اور قائدین رابطے میں رہیں گے،

بڑی سیاسی جماعتوں نے ڈی چوک جانے اور اور معاہدہ توڑنے کی بھی مخالفت کر دی ہے۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے 2دن میں ا ستعفیٰ نہ دیا تو ہم پورے ملک کا لاک ڈاؤن اور ہڑتال کرینگے یہاں تک کے اجتماعی استعفے آسکتے ہیں نماز فجر کے وقت آزادی مارچ سے کچھ رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اگر حکومت نے انہیں رہا نہ کیا تو حکومت کیساتھ معاہدہ توڑ دیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ وہ 9 اتحادی جماعتوں کے علاوہ کسی پرچم کے ذمہ دار نہیں اور نہ کوئی اور پرچم دیکھا ہے۔وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ دو دن بعد کیا کرنا ہے یہ فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں کو دھمکی نہ دے اگر حکومت دھمکی کے ذریعے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں تو ہمیں دھمکیوں کا کوئی پرواہ نہیں ہے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن جماعتوں نے جمہوری انداز میں جدوجہد کی ہے آزادی مارچ میں کسی ایک چیز کو بھی نقصان نہیں پہنچا یا گیا اگر حکومت ہمیں مجبور کرے گی تو پھر ہم بھی اپنا راستہ خود پیدا کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے 2دن میں ا ستعفیٰ نہ دیا تو ہم پورے ملک کا لاک ڈاؤن اور ہڑتال کرینگے یہاں تک کے اجتماعی استعفے آسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…