جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معاملات طے پا گئے،مولانا کا دھرنا 72 گھنٹوں میں ختم ! جانتے ہیں اسلام آباد میں اہم شخصیات کے درمیان کیا معاہدہ ہوا؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رانا عظیم کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن کے مابین یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا ،اپوزیشن رہنماؤں کی رہبر کمیٹی کا ایک اجلاس بھی ہوا۔یہ اجلاس اسلام آباد کلب میں ہوا۔

اسلا م آباد کلب میں ہونے والے اس اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں میں کئی اختلافات دیکھنےمیں آئے۔پیپلز پارٹی کسی طریقے بھی غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو نہیں ہٹانا چاہتی، وہ اِن ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں۔بلاول نے بھی پرجوش خطاب کے آخر میں بھی یہی کہا تھا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں۔جب کہ ن لیگ بھی یہی چاہتی ہے۔وہ پنجاب کے اندر بھی مزے لوٹ رہے ہیں وہ یہ کیوں چاہیں گے کہ ہمیں مستقبل میں کچھ نہ ملے؟۔ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور جان محمود اچکزئی کے پاس تو ویسے بھی کچھ نہیں ہے اور وہ یہی چاہیں گے کہ نئے انتخابات ہوں تاہم اس تمام صورتحال میں ہمیں کہیں فائدہ کے بجائے نقصان نہ ہو۔لہذا تمام تر اختلافات کے بعد اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔اب بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے رویے میں واضح طور پر تبدیلی نظر آئے گی۔وہ واضح طور پر جمہوری طریقے سے اِن ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں۔دونوں نہ تو دھرنے میں آکربیٹھے گے نہ ہی مولانا کے دھرنے کی حمایت کریں گے۔رانا عظیم نے کہا کہ میں بہت وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا 72 سے 90 گھنٹوں میں ختم ہوجائے گا۔مولاناا فضل الرحمن کی جوشیلی تقریر ہو گی وہ آگے جانے کا اعلان کریں گے۔تاہم ان کا آزادی مارچ کچھ گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔اس متعلق اسلام آباد میں سب کچھ طے کیا جا چکا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…